خبرنامہ انٹرنیشنل

یمن:فوج اورحوثی باغیوں کےدرمیان لڑائی، 20 فوجی ہلاک

صنعاء: (آئی این پی )یمن کے جنوبی صوبے شبوہ میں سرکاری فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان شدید لڑائی میں 20 فوجی ہلاک ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق سرکاری فوج کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ باغیوں نے انکے اڈے پر حملہ کیا جسے پسپا کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حوثی باغیوں نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور اب وہ لڑائی جاری رکھیں گے۔