خبرنامہ انٹرنیشنل

یمنی بندر گاہیں اور ایئرپورٹ جلد کھول دیں گے، سعودی عرب

یمنی بندر گاہیں اور ایئرپورٹ جلد کھول دیں گے، سعودی عرب
نیو یارک :(ملت آن لائن)سعودی عرب نے کہا ہے کہ یمن کے ہوائی اڈے اور بندرہ گاہیں جلد دوبارہ کھول دی جائیں گی۔ یہ بات سعودی عرب کے اقوام متحدہ میں مشن نے پیر کو بتائی ہے۔ مشن نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ اس سلسلے میں ابتدائی اقدامات آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اٹھائے جائیں گے، جن میں یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اور سعودی اتحاد کی حمایت یافتہ حکومت کے کنٹرول میں موجود تمام بندر گاہیں کھول دی جائیں گی ایسی بندر گاہیں عدن، موچا اور مکلاء میں ہیں جبکہ باغیوں یا حوثیوں کے زیر اثر بندرگاہوں جیسے حدیدیا پر ہتھیاروں کی سمگلنگ نہ ہونے کی یقین دہانیوں کے بعد انہیں کھولا جائے گا۔ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے 4 نومبر کو ریاض کی جانب داغے جانے والے ایک میزائل کے رد عمل میں سعودی حکام نے یمنی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر دی تھی۔ اس میزائل حملے کو ناکام بنا دیا گیا تھا۔

یہ بات سعودی عرب کے اقوام متحدہ میں مشن نے پیر کو بتائی ہے۔ مشن نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ اس سلسلے میں ابتدائی اقدامات آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اٹھائے جائیں گے، جن میں یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اور سعودی اتحاد کی حمایت یافتہ حکومت کے کنٹرول میں موجود تمام بندر گاہیں کھول دی جائیں گی ایسی بندر گاہیں عدن، موچا اور مکلاء میں ہیں جبکہ باغیوں یا حوثیوں کے زیر اثر بندرگاہوں جیسے حدیدیا پر ہتھیاروں کی سمگلنگ نہ ہونے کی یقین دہانیوں کے بعد انہیں کھولا جائے گا۔ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے 4 نومبر کو ریاض کی جانب داغے جانے والے ایک میزائل کے رد عمل میں سعودی حکام نے یمنی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر دی تھی۔