خبرنامہ انٹرنیشنل

یمن: امریکہ کی فضائی کارروائی القاعدہ کےچھ ارکان ہلاک

واشنگٹن:(اے پی پی) یمن میں امریکہ کی فضائی کارروائی کے دوران القاعدہ کے چھ ارکان ہلاک ہوگئے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سنٹرل کمانڈ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران وسطی یمن میں تین فضائی کارروائیوں میں القاعدہ کے ارکان کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق ان کارروائیوں میں القاعدہ کے چھ اہم ارکان کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ کارروائیاں البادیہ اور ماریب گورنریٹ کے علاقوں میں کی گئیں۔ بیان کے مطابق القاعدہ جزیرہ نما عرب میں ایک خطرہ ہے اور امریکہ اس کو نشانہ بناتا رہے گا۔