خبرنامہ انٹرنیشنل

یمن بچوں کے لئے دنیا کا بدترین ملک بن چکا ہے، اقوام متحدہ

یمن بچوں کے لئے دنیا کا بدترین ملک بن چکا ہے، اقوام متحدہ
نیویارک۔:(ملت آن لائن)اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں 20 لاکھ بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں اور یہ بچوں کے لئے دنیا کا بد ترین ملک بن چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں جنگ کے باعث حالات شدید مشکلات کا شکار ہیں اور شدید غذائی قلت پیدا ہو چکی ہے۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ جنگ زدہ ملک میں ایک کروڑ دس لاکھ بچوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے ریجنل ڈائریکٹر خیرت کالاپاری نے کہا ہے کہ یمن بچوں کے لیے دنیا کا ایک بدترین ملک بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر دس منٹ بعد اس ملک میں ایک بچہ ایسی بیماری کے باعث مر رہا ہے جس کا علاج ممکن ہے۔ انہوں نے عالمی برداری پر زور دیا کہ یمن کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ہنگامی کوششیں ناگزیر ہو چکی ہیں۔