خبرنامہ انٹرنیشنل

یمن: حوثیوں کی میزائل حملے کی کوشش ناکام، 10 شہری جاں بحق

یمن: حوثیوں کی میزائل حملے کی کوشش ناکام، 10 شہری جاں بحق
یمن (ملت آن لائن) یمن کے ایران نواز حوثی دہشت گردوں کی جانب سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے کی کوشش ناکام ہوگئی مگر یہ میزائل صنعاء میں آبادی پر آگرا جس کے نتیجے میں کم سے کم 10عام شہری جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کو نشانہ بنانے کئی بار بیلسٹک میزائل حملے کیے جن میں سے بیشتر میزائل یمن کے اندر ہی مختلف مقامات پر گر کر تباہ ہوگئے یا انہیں عرب اتحادی فوج نے انہیں مار گرایا۔ حالیہ ہفتوں کے دوران حوثیوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض دو بار بیلسٹک میزائل حملوں سے نشانہ بنانے کی سازش مگر دونوں میزائلوں کو کسی جانی نقصان کے بغیر ہی فضاء میں مار گرایا گیا تھا۔ سعودی عرب پر حوثیوں کے میزائل حملوں کی عرب ممالک اور عالمی سطح پر شدید مذمت کی ہے۔