خبرنامہ انٹرنیشنل

یمن: راکٹ حملےکے دوران 6 شہری ہلاک

تعز:(اے پی پی) یمن کے شہر تعز میں مصروف ترین مارکیٹ میں راکٹ حملے میں 6شہری ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔ یہ حملہ ایک مصروف ترین مارکٹ میں کیا گیا، حملے میں جہاں جانی نقصان ہوا، وہاں ایک درجن سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔ راکٹ حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،اس شہر پر سعودی عرب اور حکومت کی حامی فورسز کا کنٹرول ہے،حکومت نے حملے کا الزام حوثی باغیوں پر عائد کیا ہے۔