خبرنامہ انٹرنیشنل

یمن: عرب اتحادی فوج کی بمباری، 67 حوثی باغی ہلاک

یمن: عرب اتحادی فوج کی بمباری، 67 حوثی باغی ہلاک
صنعا: (ملت آن لائن) یمن میں سرکاری فوج کے آپریشن اور عرب اتحادی فوج کی بمباری کے نتیجے میں حوثی باغیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحادی فوج کے جنگی طیاروں نے یمن کی الحجہ گونری کے الفح ڈائریکٹوریٹ میں حضن کے مقام پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں کم سے کم 50 جنگجو مارے گئے ہیں۔ ادھر باغیوں کے زیرتسلط دارالحکومت صنعا میں الدیلمی فوجی اڈے اور باغی ملیشیا کے دیگر کیمپوں پر بمباری کی گئی۔ حملوں میں 17 اہم حوثی لیڈر ہلاک ہو گئے ہیں۔ مرنے والوں میں میں باغیوں کی انقلابی سیاسی کونسل کے چیئرمین صالح الصماد کا نام بھی بتایا جاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتحادی طیاروں نے صنعا میں باغیوں کے ایک مرکز پر اُس وقت بمباری کی جب وہاں اہم اجلاس ہو رہا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحادی فوج کے جنگی طیاروں نے یمن کی الحجہ گونری کے الفح ڈائریکٹوریٹ میں حضن کے مقام پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں کم سے کم 50 جنگجو مارے گئے ہیں۔ ادھر باغیوں کے زیرتسلط دارالحکومت صنعا میں الدیلمی فوجی اڈے اور باغی ملیشیا کے دیگر کیمپوں پر بمباری کی گئی۔ حملوں میں 17 اہم حوثی لیڈر ہلاک ہو گئے ہیں۔ مرنے والوں میں میں باغیوں کی انقلابی سیاسی کونسل کے چیئرمین صالح الصماد کا نام بھی بتایا جاتا ہے۔