صنعاء(اے پی پی)یمن میں فضائی کارروائی کے دوران، 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یمن کے تاریخی شمال مشرقی شہر Kawkaban میں سعودی عر ب کے فضائی حملے میں خاتون سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ سعودی کارروائی کے بعد شہریوں نے مزید فضائی حملوں سے بچنے کے لئے محفوظ مقام پر منتقل ہونا شروع کر دیا ہے ۔