خبرنامہ انٹرنیشنل

یمن میں القاعدہ سے جنگ اب ہماری ترجیج ہے،سعودی وزیرخارجہ

ریاض:(اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ یمن میں اب ہماری ترجیح حوثیوں کے خلاف لڑائی کے بجائے القاعدہ سے جنگ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرانس سے شائع ہونے والے کثیر الاشاعت اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ القاعدہ اور داعش دو دہشت گردی تنظمیں ہیں، جن کا قلع قمع ضروری ہے۔عادل الجبیر نے مزید کہاکہ القاعدہ اور داعش دہشت گرد تنظمیں ہیں۔ تاہم حوثی یمنی شہری اور ہمارے ہمسائے ہیں جن سے مذاکرات کئے جا سکتے ہیں۔انہوں نے حوثیوں اور یمنی حکومت کے درمیان کویت میں جاری مذاکرات سے متعلق امید افزاء خیالات کا اظہار کیا۔سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ سائٹ سے اپنے سرکاری اکاونٹ سے جاری پیغام میں عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ آپ حوثیوں سے اتفاق کریں یا اختلاف، تاہم اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ حوثی، یمنی معاشرے کا حصہ ہیں۔ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ القاعدہ اور داعش دہشت گرد تنظمیں ہیں۔ انہیں یمن سمیت دنیا کے کسی حصے میں بھی پنپنے کا حق نہیں دیا جا سکتا۔