خبرنامہ انٹرنیشنل

یمن میں امریکی ڈرون حملہ، القاعدہ کے 7 مبینہ شدت پسند ہلاک

یمن میں امریکی ڈرون حملہ، القاعدہ کے 7 مبینہ شدت پسند ہلاک
عدن:(ملت آن لائن) یمن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے سات مبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یمن کے جنوبی صوبے شبوا میں بغیر پائلٹ والے طیارے سے میزائل حملے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی حکام نے دعویٰ کیا کہ ہلاک شدگان القاعدہ کے عسکریت پسند تھے۔ واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا جب امریکی ڈرون طیارے نے تین گاڑیوں پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں ان گاڑیوں میں سوار 7 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
یمن میں یہ عسکری تنظیم کافی فعال ہے جہاں اس کا نام القاعدہ جزیرہ عرب ہے۔ واشنگٹن انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ القاعدہ جزیرہ عرب تنظیم کا سب سے خطرناک اور شدت پسند گروپ ہے جو یمن میں خانہ جنگی اور دیگر شدت پسند کارروائیوں میں ملوث ہے۔ گزشتہ ماہ بھی امریکا نے داعش کے ٹریننگ کیمپ پر ڈرون حملے میں درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔