عدن:(آئی این پی ) یمن کے دارالحکومت عدن میں بوڑھے افراد کے دیکھ بھال کے مرکز میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے دارالحکومت عدن میں بزرگوں کی دیکھ بھال کے مرکز میں 4 مسلح افراد نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مرکز کو گھیرے لیے لیا لیکن حملہ آور فرار ہوگئے۔ حکام کے مطابق دیکھ بھال کے مرکز میں 4 مسلح افراد داخل ہوئے اور گیٹ پر کھڑے گارڈ کو گولی ماردی جس کے بعد دہشت گردوں نے اندر موجود افرد کے ہاتھ پاؤں باندھ کر گولیاں ماردیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے کی ذمہ داری بھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے تاہم حملے میں شدت پسند تنظیم داعش کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔