خبرنامہ انٹرنیشنل

یمن میں حوثی باغیوں کا سعودی اتحاد کا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

یمن میں حوثی باغیوں کا سعودی اتحاد کا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

ریاض:(ملت آن لائن) یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی اتحاد کا جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ یمن کے صوبے ساعدہ میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کے دوران سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی ممالک کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ عرب اتحاد کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ فنی خرابی کی بنا پرگر کر تباہ ہوا ہے، واقعے میں دونوں پائلٹ زخمی ہوئے اور انہیں خصوصی فضائی کارروائی کرکے سعودی عرب پہنچایا جاچکا ہے۔ دوسری جانب حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی اتحادی فورسز کا طیارہ فنی خرابی سے نہیں بلکہ جوابی کارروائی میں گر کر تباہ ہوا ہے۔

…………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…پاکستانیو ں کا خون بہانا پڑیگا، سابق بھارتی آرمی چیف

اسلام آباد(ملت آن لائن)بھارت شروع دن سے پاکستان کیخلاف رہا ہے ،وہ پاکستان میں انتشار پھیلانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا، بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا دہشتگرد کلبھوشن یادیو اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ،اب سابق بھارتی آرمی چیف بکرم سنگھ بھی پاکستان دشمنی میں تمام حدیں پار کر گئے ہیں ،ایک بھارتی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بکرم سنگھ نے زہر اگلتےہوئے کہا کہ پاکستان میں جاری نام نہادعلیحدگی کی تحریکوں کو ہوا دینا پڑے گی،پاکستان کے مسائل بڑھانے کیلئے جلتی پر تیل ڈالنے کی ضرورت ہے، تاکہ پاکستان کی فوج اپنے ہی مسائل میں الجھی رہے ،تاکہ اس کی توجہ کشمیر اور بھارت پر نہ رہے جس کیلئے پاکستانیوں کا خون بہانا پڑے گا، اور یہ کیسے ہوگا اس کیلئے بھارت کو پاکستان کے اندر سے ہی بہت لوگ مل جائینگے،جو پیسے کیلئے بک جائینگے ۔