خبرنامہ انٹرنیشنل

یمن میں حکومتی فورسزاورعسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں، 27 فوجی ہلاک

صنعا:(اے پی پی)یمن کے علاقے مْکلا میں جمعرات کو حکومتی فورسز اور القاعدہ سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 27 فوجی ہلاک ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ اس جنوب مشرقی شہر پر قبضے کے لیے حکومتی فورسز کی پیش قدمی جاری ہے، تاہم عسکریت پسندوں کی جانب سے شدید مزاحمت کی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق حکومتی فورسز کو سعودی قیادت میں اتحادی جنگی طیاروں کی مدد بھی حاصل ہے۔ اس علاقے پر القاعدہ کا قبضہ تھا، تاہم حکومتی فورسز اب مْکلا شہر کے زیادہ تر حصے کا قبضہ چھڑا چکی ہیں۔ اس شہر پر قبضے کے لیے ویک اینڈ پر ایک بڑی عسکری کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا، جس میں اب تک 60 سے زائد فوجی زخمی بھی ہو چکے ہیں۔