خبرنامہ انٹرنیشنل

یمن میں سکیورٹی چوکیوں پر3 خودکش حملوں میں 14 سیکورٹی اہکاروں سمیت 26 افراد ہلاک

صنعاء۔:(اے پی پی) یمن میں سکیورٹی چوکیوں پر3 خودکش بم حملوں میں 14 سیکورٹی اہکاروں سمیت 26 افراد ہلاک ہو گئے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سکیورٹی فورسز اورعینی شایدین نے کہا کہ ہے کہ یہ دھماکے گزشتہ روز عدن شہرمیں ہوئے جن میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔پہلا دھماکا برکیہ کے علاقے میں ہوا جہاں بارود ایک ایمبولینس گاڑی میں لادا گیا تھا اور ایک فوجی چوکی کے قریب اس میں دھماکے سے 14 اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہوا۔دوسرے دو دھماکے سعودی قیادت میں قائم اتحادی فوج کے زیر استعمال اڈے کی جانب جانے والی شاہراہ پر قائم چوکیوں کے قریب ہوئے۔ اس خودکش دھماکوں میں 12 افراد ہلاک ہوئے لیکن یہ واضح نہیں کیا اْن میں اتحادی افواج کا کوئی اہلکار شامل ہے یا نہیں۔عدن میں مقامی حکومت کے ایک ترجمان نذیر انور نے بتایا کہ خودکش حملہ آور اتحادی افواج کے اڈے کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم مقامی محافظوں نے اْنھیں وہاں تک پہنچنے سے روکا۔دریں اثناء شدت پسند تنظیم داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔یہ خودکش بم حملے ایسے وقت ہوئے جب یمن سعودی قیادت قائم اتحاد کی کارروائیوں کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔