ابو ظہبی(آن لائن) متحدہ عرب امارات کا لڑاکا طیارہ یمن میں لاپتہ ہوگیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مسلح فورسز کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں سعودی قیادت میں اتحاد کے آپریشن میں حصہ لینے والا متحدہ عرب امارات کا لڑاکا طیارہ لاپتہ ہوگیا ہے جبکہ اتحاد طیارے کا سراغ لگانے میں فی الحال کامیاب نہیں ہوسکا