خبرنامہ انٹرنیشنل

یمن میں وزارت خزانہ کی عمارت پر کار بم حملے ، 2 محافظ ہلاک

یمن میں وزارت خزانہ کی عمارت پر کار بم حملے ، 2 محافظ ہلاک
عدن: (ملت آن لائن) یمن کے عارضی دارلحکومت عدن میں وزارت خزانہ کی عمارت پر کار بم حملے میں 2 محافظ ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ یمن کے سکیورٹی ذرائع نے نام نہ طاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ عدن میں خور مکسر کے علاقے میں واقع وزارت خزانہ کی عمارت کو کاربم حملے سے نشانہ بنانے کے نتیجے میں 2 محافظ ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا کہ اس کار خودکش تھایا ریمورٹ کنٹرول۔ واضح رہے کہ عد ن کوخودکش حملوں کا سامنا ہے جن میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔مزکورہ حملوں میں سے چندکی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔