خبرنامہ انٹرنیشنل

یمن کی دستوری حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے، سعودی سفیر

یمن کی دستوری حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے، سعودی سفیر
اقوام متحدہ: (ملت آن لائن) اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر عبد اللہ المعلمی نے اپنے ملک کی جانب سے یمن کی آئینی حکومت کی بھرپور مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ یمن کی دستوری حکومت کی رٹ والے علاقوں میں تمام ہوائی اڈے اور بندرگاہیں 24گھنٹوں کے اندر اندر کھول دی جائیں گی۔اقوام متحدہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر نے کہا کہ یمن بندرگاہوں پر نگرانی کے اقدامات میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی کشتیاں شامل نہیں تھیں جس کے نتیجے میں اسلحہ کی اسمگلنگ کی جاتی رہی ہے۔ عرب اتحاد یمنی عوام تک انسانی امداد کی رسائی میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کرے گا۔عبداللہ المعلمی نے اقوام متحدہ سے یمنی باغیوں کے زیرتسلط بندرگاہوں کی نگرانی کے لیے عالمی مبصرین تعینات کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب یمنی باغی ملیشیا تک اسلحہ کی رسائی روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ انہوں نے الحدیدہ بندرگاہ پر اسلحہ کی اسمگلنگ روکنے کے لیے چھان بین کا نیا نظام متعارف کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔