خبرنامہ انٹرنیشنل

یمن کےمتحارب فریق امن معاہدے قریب پہنچ گئے:اقوام متحدہ

کویت سٹی:(اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہاہے کہ کوویت میں ہونے والے مذاکرات میں یمن کے متحارب فریق امن معاہدے پر اتفاق رائے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے اسماعیل عولدالشیخ نے نیویارک روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہی ۔انہوں نے کہاکہ کوویت میں فریقین کے درمیان حساس موضوعات سمیت اہم امور پر مفید بات چیت ہوئی ہیں اورفریقین امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے بہت جلد سلامتی کونسل کو اس حوالے سے بریفنگ بھی دیں گے۔ اسماعیل عولدالشیخ نے کہاکہ فریقین نے ملٹری اورسیکورٹی امور پر بات چیت کی ہے اور اب ہم مختلف رکاوٹوں کے خاتمے سے متعلق امور پر بات چیت کررہے ہیں۔یمن کی حکومت چاہتی ہیں کہ باغی اپریل 2015میں سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق امور کو عملی جامہ پہنائے جس میں 2014میں قبضہ میں لئے گئے دارالحکومت اورارد گرد کے علاقوں کو خالی کرنا شامل ہیں۔