خبرنامہ انٹرنیشنل

یمن :2 ڈرون حملوں میں القاعدہ کے7 شدت پسند ہلاک

یمن :2 ڈرون حملوں میں القاعدہ کے7 شدت پسند ہلاک
لاہور:(ملت آن لائن)یمن میں امریکی ڈرون طیاروں نے ایک ہی روز میں 2 حملے کیے، جس کے نتیجے میں القاعدہ کے پروپیگنڈہ نگران ابو ہاجر المکی سمیت 7 ہلاک ہوگئے۔ ڈرون طیارے نے بدھ کی شب صوبہ مارب کا ضلع وادی عبیدہ میں المکی اور ان کے ساتھیوں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا تھا اور حملے میں القاعدہ کے 4 مقامی سر کردہ رہنما بھی ہلاک ہوئے۔ امریکی ڈرون طیاروں نے اسی مقام پر بدھ کے دن حملہ کرکے القاعدہ کے 2 مبینہ جنگجوؤں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ حکام نے جمعرات کے دن حملے کی جگہ پہنچ کر لاشوں کی شناخت کی۔