خبرنامہ انٹرنیشنل

یورپی ادارے اب دنیا بھر میں ہر شعبے میں قائدانہ کردار ادا نہیں کر رہے،جرمن چانسلر

یورپی ادارے اب دنیا بھر میں ہر شعبے میں قائدانہ کردار ادا نہیں کر رہے،جرمن چانسلر

برلن(ملت آن لائن)جرمن چانسلر میرکل نے یورپ کو عالمی سطح پر درپیش اقتصادی اور سیاسی دباؤ کے خلاف خبردارکرتے ہوئے کہاہے کہ یورپی ادارے اب دنیا بھر میں ہر شعبے میں قائدانہ کردار ادا نہیں کر رہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یورپ کو اس وقت بین الاقوامی سطح پر سیاسی اور اقتصادی دونوں طرح کے دباؤ کا سامنا ہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یورپی ادارے اب دنیا بھر میں ہر شعبے میں قائدانہ کردار ادا نہیں کر رہے۔انہوں نے کہاکہ اپنے پالیسی خطاب میں کہا کہ جرمنی کے لیے یورپی یونین اتنی اہم ہے کہ خود جرمنی بھی اپنی طرف سے بہت اچھی اقتصادی اور مالیاتی کارکردگی کا مظاہرہ اسی وقت کر سکتا ہے جب یونین بھی انہی شعبوں میں بہت اچھی کارکردگی دکھائے۔