خبرنامہ انٹرنیشنل

یورپی رہنما برطانوی علیحدگی پربحث کےلیےآئندہ بدھ کواکٹھےہوں گے

برسلز۔:(اے پی پی) یورپی رہنما پورپی یونین سے برطانیہ کی جانب سے علیحدگی کے مضمرات پر بحث کے لیے بدھ کو سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی عوام کی اکثریت نے یورپی یونین سے الگ ہونے کے حق میں ووٹ دیا ہے، جب کہ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ وہ اکتوبر میں عہدے سے الگ ہو جائیں گے۔یورپی یونین کے صدرڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ اس ’مبینہ طلاق کے عمل‘ پر برطانیہ کے علاوہ یورپی یونین کے تمام ملک بدھ کو بات چیت کریں گے۔برطانیہ کے بغیر یورپی یونین کے رہنماؤں کا یہ پہلا اجلاس ہو گا۔یونین نے برطانیہ سے کہا ہے کہ وہ الگ ہونے کے لیے مذاکرات جلد شروع کر دے۔یورپی کمیشن کے سربراہ ژاں کلود ہنکر نے زور دے کر کہا کہ یونین کے بقیہ 27 ارکان ساتھ جاری رکھیں گے۔