خبرنامہ انٹرنیشنل

یورپی کمیشن کا بیرونی سرحدوں کی نگرانی کیلئے نیا منصوبہ

برسلز:(اے پی پی) یورپی کمیشن نے مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کے لیے نیا منصوبہ پیش کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مجوزہ منصوبے کے تحت یورپی یونین کے رکن ممالک کی بیرونی سرحدوں کی نگرانی کو مزید بہتر بنایا جائے گا تا کہ مہاجرین کی آمد کے سلسلے کو روکنے میں مدد مل سکے۔ پیرس حملوں کے تناظر میں یورپی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بیرونی سرحدوں کی نگرانی کا نظام بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اس نئے منصوبے میں اس بحران سے نمٹنے کے لیے تکنیکی اقدامات تجویز کیے جائیں گے