بڈاپسٹ ۔ (ملت آن لائن) ہنگری کے وزیراعظم وکٹوراوربان نے کہا ہے کہ وہ یورپی کمیشن کے منصب صدارت کے لیے جرمن سیاستدان مانفریڈ ویبر کی حمایت کریں گے۔ ویبر یورپی پارلیمنٹ میں سینٹر رائٹ نظریات کی حامل سیاسی جماعت یورپی پیپلز پارٹی کے لیڈر بھی ہیں۔ اگلے برس یورپی کمیشن کے موجودہ صدر ڑاں کلود ینکر کی مدت پوری ہو رہی ہے اور وہ اس منصب کو چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مانفریڈ ویبر کا تعلق باویریا کی سیاسی جماعت کرسچین سوشل یونین سے ہے اور وہ باویریا کی ریاستی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب فن لینڈ کے سابق وزیراعظم الیگزینڈر اسٹوب بھی اس منصب کے امیدوار ہیں۔