خبرنامہ انٹرنیشنل

یورپی یونین اورامریکہ کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا،سرد جنگ پھر شروع

یورپی یونین اور

یورپی یونین او رامریکہ کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا،سرد جنگ پھر شروع

ماسکو(ملت آن لائن) روس نے یورپی یونین کی سرحد کے قریب اپنے علاقے کالینن گراڈمیں جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل نصب کر دئیے ۔ بحیرہ بالٹک پر واقع کالینن گراڈ کی سرحدیں پولینڈ اور لیتھوانیا سے ملتی ہیں۔ادھر نیٹو کے رکن یورپی ممالککی سرحدوں کے قریب کالینین گراڈ نامی روسی صوبے میں جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائلوں کی تنصیب کی خبروں پر نیٹو کے رکن ممالک کی جانب سے شدید تنقید کی گئی،میڈیارپورٹس کے مطابق کریملن نے اپنے اس فیصلے کا دفاع کرتے کرتے ہوئے کہا کہ اپنے علاقے میں میزائلوں کی تنصیب روس کا اپنا اختیار ہے،جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائلوں کی تنصیب کی خبروں کے بعد کریملن کے ترجمان دیمیتری پیشکوف نے صحافیوں کو بتایاکہ روس اپنی سرزمین پر کوئی بھی ہتھیار نصب کرنے کا اختیار رکھتا ہے،نیٹو ممالک کے ردِ عمل کے حوالے سے پیشکوف کا کہنا تھاکہ روس نے کبھی بھی کسی کو نہیں دھمکایا اور اب بھی ہم ایسا نہیں کر رہے۔ ظاہر ہے ہم اپنے علاقوں میں ہتھیاروں کی تنصیب کا حق رکھتے ہیں لیکن اس عمل سے کسی کو بھی پریشان نہیں ہونا چاہیے۔ روس نے یورپی یونین کی سرحد کے قریب اپنے علاقے کالینن گراڈمیں جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل نصب کر دئیے ۔ بحیرہ بالٹک پر واقع کالینن گراڈ کی سرحدیں پولینڈ اور لیتھوانیا سے ملتی ہیں۔