(اے پی پی)یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان مذ اکرات ختم ہونے کے بعد یونین کے تقسیم ہونے کا خطرہ بڑہ گیا،ڈونلڈ ٹسک کا کہنا ہے مذاکرات انتہائی نازک مرحلے میں ہیں۔یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے یورپی یونین میں اصلاحات کے مطالبے پر ہونے والے مزاکرات انتہائی نازک مرحلے میں ہیں اور ان کے مطابق یورپی یونین کے تقسیم ہونے کا ‘خطرہ موجود ہے۔ڈونلڈ ٹسک نے یورپی رہنماوٴں سے درخواست کی ہے کہ اس صورتحال سے بہتر انداز میں نمٹا جائے۔برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون برطانیہ میں ریفرنڈم سے قبل رواں ہفتے ہونے والے یورپی یونین کے اہم اجلاس میں کوئی معاہدے ہونے کے منتظر ہیں۔رومانیہ اور فرانس کے صدور سے ملاقاتوں کے بعد بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹسک کا کہنا تھا کہ اٹھائس ممالک کے اتحاد میں برطانیہ کے مستقبل پر ہونے والے ‘مزاکرات مشکل تھے لیکن انتہائی اہم تھے۔