خبرنامہ انٹرنیشنل

یورپی یونین سےعلیحدگی، سلطنت برطانیہ کا شیرازہ بکھرنےکا خطرہ

لندن: (آئی این پی) یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد سلطنت برطانیہ کا شیرازہ بکھرنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ، اسکاٹ لینڈ برطانیہ سے آزادی کی ایک اور کوشش جبکہ شمالی آئرلینڈ بھی اس کی پیروی کر سکتا ہے ۔ جس سلطنت میں سورج غروب نہیں ہوتا تھا اسی سلطنت برطانیہ کا شیرازہ بکھرنے کے خدشات پیدا ہو گئے ۔ حالیہ ریفرنڈم سے صرف یورپی یونین میں ہی دراڑ نہیں پڑی بلکہ سلطنت برطانیہ کا شیرازہ بکھرنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔ اسکاٹ لینڈ کے بارے خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ یورپی یونین میں شمولیت کے لئے برطانیہ سے آزادی کی ایک کوشش کر سکتا ہے جبکہ شمالی آئر لینڈ بھی اس کی پیروی کر سکتا ہے ۔ ادھر لندن کے ہزاروں باسیوں نے نو منتخب میئر صادق خان کے نام ایک درخواست میں کہا ہے کہ وہ لندن کو آزاد ریاست بنانے کا اعلان کریں ۔