خبرنامہ انٹرنیشنل

یورپی یونین سےعلیحدگی؛ برطانیہ کی کریڈٹ ریٹنگ کم

لندن :(اے پی پی) یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے فیصلے کے بعد بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی سٹینڈرڈ اینڈ پورز (ایس اینڈ پی) نے برطانیہ کی کریڈٹ ریٹنگ کم کردی ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانیہ کوپہلے سب سے زیادہ ٹرپل اے ریٹنگ حاصل تھی جس میں دو درجے کی کمی کی گئی ہے۔ایس اینڈ پی کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم کے نتائج سے ’برطانیہ کی اقتصادی کارکردگی میں کمی آ سکتی ہے جس میں اس کی وسیع مالی خدمات کے شعبے آتے ہیں اور جوکہ وہاں روزگار کا بڑا ذریعہ ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق دوسرے کریڈٹ ریٹنگ ادارے فچ نے بھی برطانیہ کی ریٹنگ میں ایک درجے کی کمی کی ہے۔پہلے فچ کے مطابق برطانیہ کا کریڈٹ ڈبل اے پلس تھا جو اب صرف ڈبل اے رہ گیا ہے۔واضح رہے کہ جمعہ کو ریٹنگ ایجنسی موڈی نے برطانیہ کے کریڈٹ آؤٹ لک کو ’منفی‘ ریٹنگ دی تھی۔