خبرنامہ انٹرنیشنل

یورپی یونین سےعلیحدگی برطانیہ کیلئے دھچکاہے:سعیدہ وارثی

لندن(آئی این پی )برطانوی پارلیمنٹ کی رکن سعیدہ وارثی نے کہا ہے کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی برطانیہ کے لیے ایک دھچکاہے،علیحدگی کامعاملہ کافی عرصے سے چل رہاتھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبربرطانوی پارلیمنٹ سعیدہ وارثی کا مزیدکہنا تھا کہ میں نے ماضی میں بھی کہاتھاکہ ایسی تحریکوں کوسپورٹ نہ کیا جائے۔دوسری جانب برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں یورپی یونین سیالحاق یا علیحدگی کے معاملے پر دوبارہ ریفرنڈم کرنے کی پارلیمانی پٹیشن پراب تک ڈیڑھ لاکھ دستخط ہوچکے ہیں۔