خبرنامہ انٹرنیشنل

یورپی یونین سے اخراج مہنگا پڑے گا: برطانوی وزیر خزانہ

لندن:(اے پی پی) برطانوی محکمہء خزانہ کے سربراہ جارج اوسبورن نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے اخراج کے فیصلے کی صورت میں برطانیہ کو مستقل غربت کا سامنا کرنا پڑے گا اور یہ اثر ہر گھرانے پر ہزاروں پاؤنڈز کی صورت میں برداشت کرنا ہو گا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جارج اوسبورن کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب یورپی یونین کی رکنیت کے فوائد اور متبادل راستوں کے حوالے سے ایک تجزیاتی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 23 جون کو برطانیہ میں ہونے والے ریفرنڈم میں اگر عوام نے یورپی یونین سے اخراج کے حق میں رائے دی، تو اس کا اثر برطانوی معشیت پر نہایت منفی انداز میں پڑے گا۔