خبرنامہ انٹرنیشنل

یورپی یونین سے انخلاء کے بعد شہری غریب تر اور جائیدادیں مہنگی ہوجائیں گی، برطانیہ

لندن ۔ 19 اپریل (اے پی پی) برطانیہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے انخلاء کے فیصلے سے شہری مستقل طور پر غربت کی دلدل میں دھنس جائیں گے جبکہ جائیدادوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔وزیر خزانہ جارج اوسبورنے کی جانب سے گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران اپنے تنبیہی خطاب کے دوران جارج اوسبورنے نے کہا کہ اگر عوام نے یورپی یونین سے انخلاء کا فیصلہ کیا تو یہ ملک کیلئے انتہائی نقصان دہ ہوگا۔اس کا سب سے پہلا اثر زبردست معاشی دھچکا ہوگا اور برطانوی عوام مستقل طور پر غربت کی دلدل میں دھنستے چلے جائیں گے اس کے علاوہ جائیدادوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا اور ایک گھر کی قیمت 4300 پونڈ ( 5400 یورو، 6100 ڈالر ) سے بڑھ جائے گی سب سے بڑھ کے یہ کہ انخلاء کے بعد یورپی ملکوں سے مفاد پر مبنی کسی معاہدے کا ہونا صرف ایک خیال ہی رہ جائے گا۔انھوں نے کہا کہ 23 جون کا ریفرنڈم اس نسل کا سب سے بڑا فیصلہ ہوگا، انخلاء کے بعد برطانیہ کے پاس صرف تین راستے ہونگے۔پہلے آپشن کے تحت برطانیہ ناروے کی طرح یورپین اکنامک ایریا کا ایک ممبر رہے گا اور اسے یورپی مارکیٹ تک وسیع تر رسائی تو حاصل ہوگی مگر پالیسی سازی یا اس میں تبدیلی کیلئے اس کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔دوسرے آپشن کے تحت ہمارا ملک کینیڈا اور سوئٹزر لینڈ کی مانند دوطرفہ معاہدے کرسکے گا جس سے چھ فیصد تک شرح نمو ہوسکے گی مگر یہ اس ترقی سے کہیں کم ہوگی جو یورپی یونین میں رہتے ہوئے 2030 ء تک متوقع ہے۔تیسرا اور مشکل ترین آپشن یہ ہے کہ برطانیہ یورپی یونین کے ساتھ کوئی معاہدے نہ کرے اور برازیل و روس کی طرح یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کیلئے صرف تجارت کی عالمی تنظیم کی رکنیت پر گزارا کرے ۔انھوں نے کہا کہ پہلے آپشن کی صورت مکانات کی قیمتیں 2600 پونڈ، دوسرے آپشن میں 4300 پونڈ جبکہ آخری آپشن کے بعد مکان کی قیمت 5200 پونڈ تک پہنچ جائے گی۔انخلاء کے فیصلے سے ملک کو سخت معاشی نقصان کے ساتھ ساتھ وہ ہزاروں خاندان بھی متاثر ہونگے جنھوں یورپی ملکوں سے نکلنا پڑے گا۔انھوں نے کہا کہ آپشن کوئی بھی ہو انخلاء کے بعد برطانیہ کی معیشت محدود اور دوسری اقوام کیلئے مشکل رسائی کی حامل ہوگی۔