خبرنامہ انٹرنیشنل

یورپی یونین سے انخلا کی کوئی جلدی نہیں، تھریسا مے

لندن۔: (اے پی پی) برطانیہ کی نئی وزیر اعظم تھریسا مے نے جرمنی اور فرانس کے رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا کے عمل میں جلد بازی نہیں کریں گی۔ جرمن خبر رساں ادارے کے طابق جرمن چانسلر انجیلا میرکل اور فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے تھریسا مے نے کہا کہ اس حوالے سے مذاکرات کا آغاز کرنے کے لیے اْن کی حکومت کو کچھ وقت درکار ہو گا۔ بریگزٹ کے تناظر میں ڈیوڈ کیمرون کے استعفے کے بعد سابق وزیر داخلہ تھریسا مے نے گزشتہ روز برطانوی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا۔