خبرنامہ انٹرنیشنل

یورپی یونین سے تعلقات بہتر ہو جائیں گے، ترک صدر کا عندیہ

یورپی یونین سے

یورپی یونین سے تعلقات بہتر ہو جائیں گے، ترک صدر کا عندیہ

ورونا: (ملت آن لائن) ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ ملاقات کے بعد یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ ترکی میں قانون کا بول بالا ہونے سے متعلق یورپی یونین کو تحفظات ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایردوآن نے بلغاریہ کے شہر ورونا میں یورپی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ وہ پرامید ہیں کہیورپی یونین اور ترکی کے مابین باہمی تعلقات ایک مرتبہ پھر بہتر ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین میں ترکی کی شمولیت کے لیے مذاکراتی عمل بحال کر دیا جائے۔ 2016سے یہ عمل تعطل کا شکار ہے۔ ترکی سن 1963 سے یورپی یونین کا رکن بننے کا امیدوار ہے۔
سعودی عرب کے امن کو نشانہ بنانے والی ہر کوشش پسپا کر دیں گے، شاہ سلمان

ریاض: (ملت آن لائن) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے باور کرایا ہے کہ سعودی عرب کے امن و استحکام کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کو پورے عزم کے ساتھ ناکام بنا دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان نے اس موقف کا اظہار کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس دارالحکومت ریاض کے قصرِ یمامہ میں منعقد ہوا۔اس موقع پر خادم حرمین نے برادر اور دوست ممالک کی قیادت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایران نواز حوثی ملیشیا کی طرف سے مملکت پر بیلسٹک میزائل داغے جانے کی بھرپور مذمت کی۔شاہ سلمان کے مطابق دشمن کی جانب سے ایسی ہر کوشش پر روک لگائی جائے گی جس میں مملکت کے امن و استحکام ، اس کے شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کو نشانہ بنایا گیا ہو۔