خبرنامہ انٹرنیشنل

یورپی یونین مسلمان ہونےکی وجہ سےرکنیت میں نہیں لےرہی، طیب

استنبول:(اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ یورپی یونین ترکی میں مسلمان ہونے کی وجہ سے رکنیت میں نہیں لے رہی ہے۔ ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق استنبول میں فاتح سلطان مہمت یونیورسٹی کی تقریب تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب میں انھوں نے یورپی یونین کے رہنماوں کے اپنے وعدوں پر قائم نہ رہنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے عہد پر قائم نہیں رہتے اور یہی آپ کا بدصورت پہلو ہے ۔ انہوں نے یورپی کمیشن کے سربراہ جین کلاڈ ڑنکر کے ان الفاظ پر بھی تنقید کی کہ اگر مہاجرین کی واپسی کا سمجھوتہ فسخ ہو تو صدر ا ردوان کو ترک عوام کو اس بات کی وضاحت دینی چاہیے کہ ہم ویزے کے بغیر یورپ کا سفر کیوں نہیں کر سکتے۔انہوں نے جین کلاڈ ڑنکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ترک عوام کو نہیں جانتے یہ قوم اس بات کے پیچھے نہیں ہے کہ وہاں سے آنے والی ویزے کی معافی تھی یا مہاجرین کی واپسی کا مطالبہ۔انہوں نے کہا کہ اگر یورپی یونین ویزے کی معافی کے وعدے سے منحرف ہوتی ہے تو انہیں بھی مذاکرات کو جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے سلسلہ میں عوام کے پاس جانا بڑے گا۔ ترک عوام کا جو فیصلہ ہو گا وہ اس پر عمل کریں گے۔