خبرنامہ انٹرنیشنل

یورپی یونین کی ساٹھویں سالگرہ، ٹرمپ کی جانب سے مبارکباد

واشنگٹن (ملت + آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کو اس کی ساٹھویں سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ ایک صدارتی پیغام میں آزادی، جمہوریت اور قانون کی بالا دستی کے لیے امریکا اور یورپی یونین کی مشترکہ کوششوں کو سراہا گیا۔ ٹرمپ کا یہ بیان یورپی یونین کے حوالے سے ان کے بدلتے ہوئے رویے کی عکاسی کر رہا ہے۔ اس سے قبل وہ یورپی یونین کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے برطانیہ کے اِس اتحاد کو چھوڑنے کے فیصلے کو ایک بہترین فیصلہ قرار دے چکے ہیں۔ صدر بننے سے پہلے انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یورپی یونین جرمنی کا ایک آلہ کار ہے۔