خبرنامہ انٹرنیشنل

یورپ اوربرطانیہ کےلیےافسوسناک دن ہے: جرمن وزیرخارجہ

برلن۔ : (اے پی پی) برطانوی عوام کے یورپی یونین سےانخلاء کے فیصلے پر یورپی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر کے مطابق برطانیہ کے یورپی یونین کا ساتھ چھوڑنے کی خبر نے انہیں حقیقی معنوں میں اداس کر دیا ہے۔ ان کے بقول یہ یورپ اور برطانیہ کے لیے ایک دکھی دن ہے۔ فن لینڈ کے سابق وزیر اعظم الیگزینڈر اسٹوب نے کہا کہ کوئی انہیں نیند سے جگا کر یہ کہے کہ یہ ایک ڈراؤنا خواب تھا۔ تاہم انتہائی دائیں بازو کے ولندیزی رہنما گیئرٹ ولڈرز نے ہالینڈ میں بھی اسی طرح کا ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔