خبرنامہ انٹرنیشنل

یورپ ایران کے خلاف ہماری پالیسی کی حمایت کرے، امریکی وزیر خارجہ

یورپ ایران کے خلاف ہماری پالیسی کی حمایت کرے، امریکی وزیر خارجہ
واشنگٹن:(ملت آن لائن) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے یورپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف پالیسی میں واشنگٹن کی حمایت کرے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واشنگٹن میں گزشتہ روز ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کی توجہ اب ایران کے جوہری عسکری پروگرام کو روکنے پر نہیں ہے بلکہ وہ ایرانی خطرے کا مکمل بندوبست کرنے پر کاربند ہے۔ٹلرسن نے یورپ پر زور دیا کہ وہ ایران کی جانب سے بدخواہی کے برتاؤ پر پابندی لگانے کے لیے ساتھ شامل ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی نظام، شخصی ، سیاسی اور مذہبی آزادی کے حوالے سے مغربی دنیا کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔دوسری جانب ٹلرسن نے نیٹو اتحاد میں حلیف ہونے کی حیثیت سے ترکی سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے حلیف ممالک کے مشترکہ دفاع کو ترجیح دے۔امریکی وزیر خارجہ نے باور کرایا کہ یورپی ممالک کے امن و استحکام کے حوالے سے امریکا اپنے موقف پر قائم رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر نیٹوکے کسی بھی رکن ملک کو کسی بھی جانب سے حملے کا نشانہ بنایا گیا تو امریکا سب سے پہلے میدان میں آئے گا۔