میونخ:( آئی این پی)فرانسیسی وزیر اعظم مانوئل والس کا کہنا ہے کہ یورپ میں بڑے دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے ،ادھر روسی صدر نے روس اور مغربی کے درمیان کشیدگی کو دنیا کے لیےخطرناک قرار دے دیا ۔ میونخ میں ہونے والی سیکورٹی کانفرنس میں عالمی رہنماؤں کے درمیان مہاجرین اور شام کا موضوع زیر بحث رہا، فرانسیسی وزیر اعظم مانوئل والس کا کہنا ہے کہ یورپ میں بڑے دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے۔ انہوں نے جرمن چانسلر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین سے متعلق انجلا مرکل کی پالیسی طویل المدتی بنیادوں پر پائیدار نہیں ہے، فرانسیسی وزیر اعظم کے مطابق یورپ مہاجرین کو پناہ دینے کے قابل نہیں ۔ یورپی ممالک کو اپنی سرحدوں کا خیال رکھنا ہو گا جبکہ روسی وزیر اعظم کے مطابق مغرب اور روس میں کشیدگی دنیا کو نئی سرد جنگ کی جانب دھکیل سکتی ہے