خبرنامہ انٹرنیشنل

یورپ میں مہاجرین پر حملے پریشان کن ہیں، بان کی مون

اقوام متحدہ:(اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے یورپ بھر میں مہاجرین اور تارکین وطن کے خلاف بڑھتے ہوئے حملوں کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ یورپ کی جانب ہجرت کرنے کی بنیادی وجوہات کا حل ’سیاسی عزم‘ سے نکالا جائییوز ایجنسی اے ایف پی کی دی ہیگ سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون نے یورپ بھر میں مہاجرین اور تارکین وطن کے خلاف بڑھتے ہوئے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بان کی مون کا کہنا تھا، ’’یورپ بھر میں مہاجرین اور تارکین وطن کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت اور ایسے مجبور انسانوں کے خلاف پْر تشدد حملے نہایت تشویش ناک ہیں۔‘‘عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا، ’’اس طرح کے واقعات منقسم طبقات میں عدم استحکام کا بیج بو دینے کے مترادف ہیں اور یہ انسانی حقوق کے معیارات، جو کہ بین الاقوامی یک جہتی کو فروغ دیتے ہیں، کی بھی خلاف ورزی ہے۔