خبرنامہ انٹرنیشنل

یورپ کوایل این جی کی فراہمی کےمنصوبےپرخصوصی توجہ دی جا رہی ہے،ایران

تہران:(اے پی پی) ایران کے وزیر پٹرولیم بیجن نامدار زنگنے نے کہا ہے کہ یورپ کو ایل این جی کی فراہمی کے منصوبے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بیجن نامدار زنگنے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کی وزارت یورپ کو گیس کی منتقلی کے منصوبے پر کام کر رہی ہے اورخاص طور سے ایل این جی کی منتقل پر توجہ دی جارہی ہے۔ایران کی نیشنل گیس کمپنی کے عالمی امور کے ڈائریکٹر عزیزاللہ رمضانی نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران 2020ء تک سالانہ 20 ارب کیوبک میٹر گیس یورپ برآمد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر اس مقدار میں یومیہ 120 ملین کیوبک میٹر گیس کا اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔