سری نگر(اے پی پی)یوم پاکستان پرمقبوضہ کشمیرمیں پاکستانی پرچم لہرادیا گیا۔میرواعظ عمرفاروق کا کہنا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا اہم فریق ہے۔ یوم پاکستان کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی جھنڈا لہرا دیا گیا۔ آسیہ اندرابی اور ان کے ساتھیوں نے سرینگر کے مختلف علاقوں میں پاکستانی پرچم لہرائے، پاکستان کا قومی ترانہ بھی باآواز بلند پڑھا۔ حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا ایک اہم فریق ہے۔ انہوں نے یہ بات نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے تحت یوم پاکستان کی تقریب کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ یوم پاکستان کی تقریب میں حریت رہنماؤں کو مدعو کرنے پر بھارتی میڈیا کے تن بدن میں آگ لگ گئی۔ بھارتی میڈیا کے واویلے کے جواب میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ حریت رہنما ہمیشہ ہماری تقریب میں آتے ہیں یہ کوئی ایشو نہیں ہے۔