خبرنامہ انٹرنیشنل

یونان، جنگلات میں لگنے والی آگ سے 91 افراد ہلاک

یونان کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر سات روز بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا۔ ہلاک ہونے والوں کی تعداد اکیانوے ہوگئی جبکہ پچیس افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

یونان میں نہ تھمنے والی آگ کے باعث اب تک متعدد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ ہلاک ہونے والے افراد میں بیشتر کی آخری رسومات بھی ادا کردی گئیں۔

ایتھنز کے ساحلی علاقوں میں لگنے والی اس آگ کو مُلکی تاریخ کی بد ترین آتشزدگی قرار دیا جا رہا ہے جس نے رہائشی علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ اب تک سیکڑوں عمارتیں اور گھر راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں۔

ریسکیو کا عملہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے اور لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔