خبرنامہ انٹرنیشنل

یونانی وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

ایتھنز:(اے پی پی) یونان میں حکومت مخالف احتجاجی ریلی میں مظاہرین نے حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ یورپی میڈیا کے مطابق ایتھنز میں کیے جانے والے اس مظاہرے میں 7 ہزار افراد نے شرکت کی۔ یہ احتجاج بھی حکومت کے تازہ ترین بچتی اقدامات اور وزیر اعظم الیکسس سپراس کے خلاف تھا۔ یونان نے بین االاقوامی امداد کی اگلی قسط کے حصول کے لیے پنشن میں کمی اور ٹیکسوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک حکومتی ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ ملک کے مفاد میں نہیں ۔ یونانی عوام موجودہ حکومت کے بچتی اقدامات کے خلاف پہلے بھی کئی بار بڑے احتجاجی مظاہرے کر چکے ہیں۔