خبرنامہ انٹرنیشنل

یونان فرارہونےوالےترک فوجی افسران کےخلاف مقدمہ

انقرہ: (آئی این پی) ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد فرار ہو کر یونان پہنچنے والے فوجی افسران کے خلاف مقدمے کا آغاز ہوگیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک فوج کے ان آٹھ افسران کے خلاف یونان میں مقدمہ شروع ہو گیا ہے جو ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد فرار ہو کر یونان پہنچ گئے تھے۔ ان آٹھ افراد پر یونانی شہر الیگزانڈروپولی میں غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے کے خلاف عدالتی کارروائی شروع کی گئی ہے۔ یہ افسران ہفتے کے روز یہ ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے وہاں پہنچے تھے اور حکام کو سخت خطرے میں گھِرے ہونے کا سگنل دے کر وہاں لینڈ کیا تھا۔ اگر ان ترک فوجی افسران پر الزام ثابت ہو گیا تو انہیں پانچ برس تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔