خبرنامہ انٹرنیشنل

یونان کی سیکورٹی فورسز نے 3 برطانوی شہریوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا

ایتھنز ۔(اے پی پی) یونان کی سیکورٹی فورسز نے 3 برطانوی شہریوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔یونانی میڈیا کے مطابق کوسٹل سکیورٹی گارڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی اور یونان کی سرحد کے قریب واقع قصبے دیدے آچ کی بندرگاہ پر برطانوی شہریوں کی گاڑی کی تلاشی کے دوران خفیہ حصوں میں چھپائے گئے چارجروں سمیت 18 مشین گنیں اور مختلف سائز کی 39 ہزار 750 راونڈز تحویل میں لیتے ہوئے 3برطانوی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔کوسٹل گارڈز کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ مشتبہ افراد کو دیدے آچ اٹارنی دفتر میں پیش کردیا گیا ہے جہاں ان پر دہشت گردی کی کاروائیوں میں شامل ہونے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق تحویل میں لئے جانے والے اس سلحے کو عراق لے جانے کے لئے جرمنی اور آسٹریلیا سے خرید ا گیا ہے۔ پولیس ڈائریکٹریٹ کےمطابق واقعے کی مذید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔