کیف ۔ (ملت آن لائن) یوکرین نے امریکا اور مغربی دفاعی عسکری اتحاد نیٹو کے دیگر متعدد رکن ممالک کے ساتھ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یوکرینی وزات دفاع نے بتایا کہگزشتہ روز دن شروع ہونے والی ان مشقوں میں ایئر فورسز بڑے پیمانے پرمشقیں کریں گی۔ مغربی یوکرین میں ہونے والی یہ مشقیں 19 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔ امریکا، برطانیہ، ہالینڈ، پولینڈ اور رومانیہ کے سات سو کے قریب فوجی بھی ان مشقوں کا حصہ ہیں۔