خبرنامہ انٹرنیشنل

یوکرین کے وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا

کیف:(اے پی پی) یوکرین کے وزیرِ اعظم آرسینی ییتسنیوک نے اپنے عہدے سے استغفیٰ دیدیا ہے۔ یوکرین اس وقت شدید مالی مسائل میں گرفتار ہے اور اس کی وجہ وزیراعظم کی حکومت کی بدانتظامی، کرپشن اور اصلاحات میں تاخیر کی وجہ قرار دی جارہی ہے، فروری میں وزیرِ اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بھی پیش کی جاچکی ہے جب کہ صدرپیٹرو پوروشنکوف نے بھی انہیں عہدے سے سبکدوش ہونے کا مشورہ دیا تھا،حالیہ سروے بتاتے ہیں کہ ملک میں وزیراعظم کی مقبولیت ایک فیصد کے قریب ہے. وزیرِ اعظم کے استعفے کے بعد پارلیمنٹ کے اسپیکر ولودمیر گریوسمان کو ان کی جگہ نگراں وزیرِ اعظم بنایا گیا ہے جن کا تعلق صدر کی سیاسی جماعت سے ہے۔