خبرنامہ انٹرنیشنل

یوگنڈا میں جھڑپیں، 55 افراد ہلاک

مغربی یوگنڈا:(ملت+اے پی پی) میں ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 55 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ افریقی ملک یوگنڈا کے پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’کَاسَیسے‘ نامی شہر میں ہونے والی اس ہنگامہ آرائی کے دوران ایک قبائلی سردار کی ملیشیا کے 41 جنگجو اور14 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ اس بیان کے مطابق ان جنگجوؤں نے دوران گشت پولیس کی ایک ٹیم پر حملہ کر دیا تھا اور لڑائی کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔ یہ شہر دارالحکومت کمپالا سے 3 سو کلومیٹر مغرب کی جانب واقع ہے۔