خبرنامہ انٹرنیشنل

109افراد کو سیکورٹی وجوہات پرگرفتار کیا،وائٹ ہاؤس

واشنگٹن(ملت +آئی این پی)وائٹ ہاؤس کے ترجمان شان اسپائسر نے کہاہے کہ امریکی ایئرپورٹس پر ایک سو نو افراد کو ملکی سلامتی کی تشویش کے باعث روکا گیا۔ ایئرپورٹ پر دم گھٹنے سے مرنے والا پانچ سال کا بچہ بھی دہشتگرد بن سکتا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھاکہ سات مسلم ممالک کے شہریوں کی امریکا آمد پر پابندی کو مسلمانوں پر پابندی نہ سمجھا جائے۔ یہ تمام اقدامات امریکی قوم کی حفاظت کیلئے کئے گئے ہیں۔ صدر ملک کو محفوظ رکھنے میں کامیاب رہے۔امریکا کے ایک ایئرپورٹ پر دم گھنٹے سے مرنے والے بچے سے متعلق سوال پر شان اسپائسر کا کہنا تھاکہ بچے کی موت امریکی قوم کو لاحق سیکیورٹی خدشات کے باعث ہوئی۔ عین ممکن تھا کہ یہ بچہ بڑا ہوکر دہشتگرد بنتا۔ شان اسپائسر نے کہاکہ امریکی صدر کے تمام احکامات پر عملدرآمد کیا جائیگا۔ اگر کوئی اس قابل نہیں تو وہ نوکری چھوڑ سکتا ہے۔