خبرنامہ انٹرنیشنل

نیویارک میں 132 سالہ لابسٹر 20 سال بعد پانی میں چھوڑ دیا گیا

نیویارک(ملت آن لائن)نیویارک ریسٹورینٹ میں 20 سال سے موجود ایک 132 سالہ لابسٹر 20 سال بعد کو دوبارہ سمندر کے حوالے کردیا گیا ہے۔

امریکہ میں واقع ہیمپسٹیڈ ٹاؤن کے سپروائزر اینتھونی جے سانٹینو نے نیویارک کے مشہور ریستوران ’کلیم بار‘ میں 20 سال سے موجود لابسٹر کو دوبارہ پانی کے حوالے کردیا ہے۔

اس لابسٹر کا نام ’لوئی‘ ہے اور اسے نیویارک میں لابسٹر کے مہینے (لابسٹر منتھ) کی تقریبات کے تحت پانی میں بھیجا گیا ہے۔ اگرچہ لابسٹر کی عمریں طویل ہوتی ہیں وہ 50 سال سے زیادہ بھی زندہ رہتے ہیں لیکن لوئی کی عمر 132 سال ہے اور اس کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہیں۔
اس ہوٹل کے مالک کا نام ’بچ یمالی‘ ہے۔ انہوں نے لابسٹر کو ایک صاف ستھرے اور خوبصورت ایکویریم میں رکھا تھا۔ چند روز قبل ایک شخص نے یہ لابسٹر خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا تو یمالی نے اسے بیچنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ان کا پالتو جانور ہے۔

یہ بوڑھا لابسٹر 132 سال کا ہے اور 20 سال سے یمالی کے پاس تھا اور اسے سمندر میں بھیجنے کی تقریب میں شہر کی مشہور شخصیات بھی موجود تھیں۔ اگرچہ یہ لابسٹر کھانے میں بہت لذیذ ہوتا ہے لیکن ریستوران کے مالک نے اسے دوبارہ سمندری لہروں کے حوالے کردیا ہے۔