بارسلونا(اے پی پی)شفقت علی رضا …اسپین سےسن 1492 میں نکالے جانے والی یہودی النسل باشندوں کی فرانس میں رہائش پذیر اولاد کے 270 خاندانوں نے اسپین کی شہریت کے لئے درخواست دائر کر دی ہے۔ان 270 خاندانوں کے 3 ہزار افراد اپنے دل میںا سپین کی یاد لئے فرانس میں رہائش پذیر تھے۔ ان متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے ہسپانوی حکومت نے’ سفرادی‘ قانون شہریت کے نام سے شہریت دینے کا اعلان کیا تھا جس کیلئے ناموں کی ایک طویل فہرست جاری کی گئی تھی ۔یہ افراد ہسپانوی شہریت کیلئے درخواست دینے کے اہل تھے۔ سولہویں صدی میں بھی تقریبا 10 ہزار یہودیوں کوا سپین بدر کیا گیا تھا جو پرتگال، مراکش، فرانس، اٹلی، بلجیئم، ہالینڈ، یونان اور ترکی میں جا بسے تھے۔